ملتان( جنرل رپورٹر) آٹھویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی 2023ءمیں شرکت کے لئے 50سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی )کے زیر اہتمام ہونے والی8ویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔تھل جیپ ریلی کے حوالے سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ اب تک 50سے زائدکھلاڑیوں نےرجسٹریشن کا کام کروا لیا ہے۔ٹی ڈی سی پی حکام کے مطابق ابھی مزید کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی توقع ہے اورامید ہے کہ ریس میں حصہ لینے والوں کی تعداد100کے لگ بھگ ہوجائے گی ۔دریں اثناء جیپ ریلی سے قبل ریسرزاورنیوی گیٹر زکی کانفرنس ملتان بھی منعقدہو گی جس میں جیپ ریلی کے ٹریک کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیالات کیاجائے گا۔