کابل( مانیٹرنگ ڈیسک )
ارگ صدارتی محل میں افغان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی رئیس الوزراء سیکریٹریٹ کے جنرل ڈایریکٹر ڈاکٹر ملا عبدالواسع خادم سے ملاقات،ملاقات میں افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان، ارگ صدارتی محل کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ احمداللہ متقی اور امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان بلال کریمی و دیگر کی شرکت۔احمداللہ متقی نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے کہا ہمیں آپ پر فخر ہے کہ آپ نے سخت حالات میں افغان عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔ آپ ہمارے ہیروز ہیں امارت اسلامیہ آپ کی بھرپور پشتیبانی کرتی رہے گی۔بلال کریمی نے اپنی گفتگو میں کرکٹ ٹیم کو بہتر کارکردگی پر مبارک باد دی اور کہا کہ ہماری ٹیم نے کامیابی کا طویل سفر طے کیا ہے۔ اس صلاحیت کے تحفظ اور اگلی نسلوں کو منتقلی کی ضرورت ہے۔ آپ اپنے اتحاد و اتفاق اور وطن دوستی سے آئندہ نسلوں کے لیے مثال بن کردکھائیں۔کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عصمت شہیدی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہماری ٹیم پوری کوشش کر رہی ہے اپنا اتحاد برقرار رکھیں اور بہتر انداز میں قوم کی نمائندگی کریں۔کرکٹ بورڈ کے رکن عبدالولی امین نے کہا کرکٹ ٹیم کی یکجہتی اور اتفاق قابل ستائش ہے۔ ہم امارت اسلامیہ کی جانب سے کرکٹ بورڈ کی مسلسل سرپرستی اور تعاون پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔رئیس الوزراء آفس کے جنرل ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالواسع نے قومی ٹیم کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ امارت اسلامیہ آپ کی محنت اور کوشش کی قدر کرتی ہے۔ آپ کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ آپ نے افغانستان کا نام روشن کیا ہے۔ آج یہاں آپ کی میزبانی کا مقصد آپ کو اطمینان دلانا ہے کہ امارت اسلامیہ آپ سے بھرپور تعاون برقرار رکھے گی۔ آپ کے ہرطرح کے مسائل حل کرے گی۔ امارت اسلامیہ ہرقدم پر آپ کے ساتھ ہے۔ ہارجیت زندگی کا حصہ ہے اس سے کبھی متاثر نہیں ہونا۔