نیویارک ( نیٹ نیوز)دنیا بھر میں آئی فونز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے مگر لگتا ہے کہ اب لوگوں کی دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے۔عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعداد و شمار پر نظر رکھنے والی کمپنی آئی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2024 کے دوران آئی فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔سام سنگ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ فونز فروخت کرنے والی کمپنی کا اعزاز ایک بار پھر اپنے نام کرلیا