ناٹنگھم( نیٹ نیوز/اسپورٹس ڈیسک )
نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ سنچری بنا کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے انگلش بلے باز جونی بیرسٹو نے شاہد خان آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ناٹنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 299 رنز کا ہدف آخری روز 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا جس میں جونی بریسٹو نے برق رفتار 135 رنز کی اننگ کھیلی۔147.8 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کرتے ہوئے بیرسٹو نے برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
تیز رفتار اننگز میں بیئرسٹو نے کئی ریکارڈ توڑے جن میں ایک ریکارڈ 17سال پرانا بھی شاہد آفریدی کا بھی شامل تھا۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاؤن میں صرف 78 گیندوں میں سنچری اسکور کی جبکہ جونی بیرسٹو نے 77 گیندوں میں یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں دوسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا