کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے مسلم کھتری پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا
مل جل کر کام کرنا ہے تاکہ شہر کے کھیل کے میدان آباد ہوں ، شہر کی روشنیاں بحال رہیں۔ محمد اقبال میمن
کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ڈاکٹر سیّد محمد علی شاہ اسٹیڈیم میں مسلم کھتری پریمئر لیگ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا ۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد کھتری مسلم جماعت نے کیا ہے۔
ڈاکٹر سید محمد علی شاہ کی اہلیہ اسمہ علی شاہ، ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری صادق کھتری ، نظام الدین، مسلم کھتری جماعت کے صدر فقیر محمد، جمیل احمد اور لیگ کی چھ ٹیموں کے اونرز بھی موجود تھے۔پریمئر لیگ کے پہلے سیزن میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر ونر ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ کھتری جماعت کا شکریہ جنہوں نے یہاں آنے کا موقع دیا ۔ آپ سب کے تعاون سے کراچی شھر کی روشنیاں بحال ہو رہی ہیں۔ کراچی کی بہتری کے لیے ہم مل جل کر کام کریں ۔ کھیلوں کے میدان کو آباد کرنا ہے۔ میری بھرپور کوشش ہے کہ شہر میں صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھتری مسلم جماعت کو ٹورنامنٹ آرگنائیز کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ تقریب میں کمشنر کراچی کو ٹورنامنٹ کی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔ لیگ کا افتتاحی میچ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن الیون اور شوبز الیون کے درمیان کھیلا گیا