پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے آخری لیگ میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی۔ ہوم ٹیم کے بولرز نے آغاز سے ہی دباؤ بنائے رکھا اور بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
رنز میں تیزی سے اضافے کے لیے زلمی کے بلے باز غلطیاں کرتے رہے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے۔ زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 158 رنز بنائے۔
تجربہ کار شعیب ملک 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ حیدرعلی نے 25، زازئی نے 20 اور کامران اکمل نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔ خالد عثمان 19 اور حسین طلعت 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
This is a line you need to cross 😕 #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvPZ pic.twitter.com/U7dShc2lQh
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2022
قلندرز کی جانب سے فواداحمد نے 2، شاہین آفریدی، حارث رؤف، وزے اور محمد حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی کی ٹیم میں 6 تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ قلندرز نے ایک تبدیلی کی ہے، اسپنر راشدخان کی جگہ فوادخان کو شامل کیا گیا ہے۔ لاہور کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلےبولنگ کرنےکاکوئی مسئلہ نہیں ہے ابتدا میں گیندسوئنگ ہوتی ہے۔
فائنل فور کے لیے ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہیں، ملتان سلطانز پہلے، لاہور قلندرز دوسرے، پشاور زلمی تیسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
لاہور قلندرز 9 میچز میں 12 پوائنٹس ہیں آج پشاور زلمی کے خلاف فتح کی صورت میں وہ 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آجائیں گے جبکہ پشاور زلمی کے 10 پوائنٹس ہیں آج کی فتح کی صورت پر اس کے 12 پوائنٹس ہوجائیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل تیسرےسال فائنل فور میں جگہ نہ بناسکی، جبکہ کراچی کنگز پہلی بارپلے آف مرحلے میں داخل نہ ہوسکی، اتوار کو ہونے والے میچوں میں کوئٹہ اور ملتان نےکامیابی سمیٹی۔
فائنل فور کے میچز کا مرحلہ 23 فروری سے شروع ہوگا،22 فروری کو پی ایس ایل میں چھٹی کا دن ہوگا۔