کیرالہ (نیٹ نیوز )
بھارتی ریاست کیرالہ کا دارالحکومت تھیرو وانا تھاپورم میں پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے نام سے بینظیر اسکوائر اور دارالحکومت کو بینظیر بھٹو کی تصاویر سے سجا دیا گیا۔بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بینظیر بھٹو کی تصاویر والے ہورڈنگ اور پوسٹر لگائے جانے پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماکسسٹ)کے خواتین ونگ، آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل کانفرنس کے حوالے سے دارالحکومت کے تمام اہم مقامات پر جو ہورڈنگز اور دیواروں پر لگائے جانے والے پوسٹرز کے علاوہ کانفرنس کے دعوت نامہ پر بھی بے نظیر بھٹو کی تصویر استعمال کی گئی ہے۔ تنظیم کی جانب سے ترواننت پورم میں پیلام شہید منڈپ کو بھی بینظیر بھٹو اسکوائر کا نام دیا گیا ہے۔بینرز پر محترمہ بینظیر کے بارے میں ایک پیرا گراف بھی لکھا گیا ہے کہ بینظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم جنہیں ہارورڈ سمیت دنیا کی 9 بہترین یونیورسٹیوں سے ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دی گئیں۔یاد رہے آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن (AIDWA) جو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کی خواتین کی شاخ ہے، نے پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی تصویر کو اپنی آنے والی قومی کانفرنس (جو 6 جنوری سے 9 جنوری تک منعقد ہوگی) کے سرورق کے طور پر استعمال کیا ہے۔
دوسری جانب بینظیر بھٹو کی تصاویر نے انتہا پسندوں کو آگ لگا دی، بھارتیہ جنتا پارٹی کی کیرالہ اکائی کے ترجمان سندیپ وچاسپتی نے ٹویٹر پر کمیونسٹ پارٹی کی مذمت کرتے ہوئے انہیں غدار قرار دے دیا ہے۔