لاہور (بیورو رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے تمام اداروں سے بہترین تعلقات، غیر آئینی اقدامات ناقابل قبول ہیں،ملک کی معاشی صورتحال پر تشویش، جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا ہے،عالمی دنیا سے بہترین تعلقات کے خواہاں، ملکی سالمیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز زمان پارک میں ملاقات کرنے والے غیر ملکی جریدوں کے نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری، فرخ حبیب اور ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھیں۔ڈی ڈبلیو، العربیہ اردو، اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی اور دیگر غیر ملکی خبر رساں اداروں کے نمائندگان موجود تھے۔الجزیرہ،بی بی سی اردو، پریس ٹرسٹ آف انڈیا،فرانس 24، شن ہاو،رائیٹرز، اے پی، انڈیپینڈنٹ اردو کے نمائندگان شامل تھے۔اس موقع پر پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر صحافیوں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال پر تشویش، جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا ہے، ملک کے تمام اداروں سے بہترین تعلقات، غیر آئینی اقدامات ناقابل قبول ہیں۔عوام پر بڑھتی مہنگائی کے بوجھ نے غربت کی شرح میں کئی گناہ اضافہ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا سے بہترین تعلقات کے خواہاں، ملکی سالمیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ملک کے احتساب قوانین میں تبدیلی سے سیاسی مجرمان مستفید ہورہے ہیں۔غریب دوست اقدامات کیلئے عوام صرف اور صرف عمران خان کی قیادت میں حکومت چاہتے ہیں۔