اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار کی آڈیو لیک پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں ثاقب صاحب کی آڈیو سنی بہت دکھ ہوا ،آپ نواز شریف دشمنی میں بہت دور چلے گئے۔ منگل کو اپنے ٹوئٹ میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ آپ نے 14/15 سال قبل اپنے نواز شریف و شہباز شریف کےساتھ 2گلے مجھ سے بیان کیے جو سراسر بے بنیاد ہیں ،میں میڈیا پر حقیقت بیان کر سکتاہوں۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے نواز شریف سے بدلہ لے لیا اور اس کو سزا سنائی،اب کتنی دیر اور اس زہر کو پالتے رہیں گے۔