اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی آڈیو لیک پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگمات ،ساس ،بچے، ڈیم بابا بمقابلہ آئین پاکستان ، مقابلہ سخت وقت کم !۔ منگل کو اپنے ٹوئٹ میں تراوز کے پلڑوں کی ایک مختصر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ترازو کا ایک پلڑا ایک طرف جھکا دکھائی دے رہا ہے اس کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ بیگمات ساس بچے ڈیم بابا بمقابلہ آئینِ پاکستان ، مقابلہ سخت وقت کم!۔