جدہ( نمائندہ خصوصی )
بعد آزاں پارٹی کے چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میں ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال بالخصوص صوبہ خیبرپختونخوا کے حوالے سے پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائد محمدنوازشریف نے انجینئرامیرمقام کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور پارٹی کیلئے انکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پارٹی کے اندر ڈسپلن ہر حال میں برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔مشیر وزیراعظم انجینئرامیرمقام نے قائد محمد نوازشریف و چیف آرگنائزر ن لیگ محترمہ مریم نواز صاحبہ کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد دی ۔
انجینئرامیرمقام نے قائد محمد نوازشریف کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی قیادت میں ن لیگ نے پہلے بھی وطن عزیز کو لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی سے نجات دلائ ، موٹرویز کا جال بچھایا اور معاشی استحکام لائے اور انشآءاللّٰہ اب بھی پاکستان کو بحرانوں سے نکالی گی۔