لاہور (نمائندہ خصوصی ) سماجی رابطے کی سروس ٹوئٹر کی مفت سروس ختم ہونے کے بعد عمران خان سمیت دیگر مشہور شخصیات بلیک ٹک سے محروم ہوگئیں۔ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے تصدیق شدہ ہونے کی علامت بلیک ٹک کے لیے ٹوئٹر کے مالک اور دنیا کے امیرترین لوگوں میں شامل ایلون مسک نے بلیک ٹک کے لیے مفت سروس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فیس عائد کی تھی۔ٹوئٹر کی مفت بلیو ٹک سروس ختم ہونے کے بعد ٹوئٹر پر 19 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی بلیو ٹک سے محروم ہوگئے۔جن دیگر مشہور شخصیات کو بلیو ٹک سے ہاتھ دھونے پڑے ان میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور دیگر شامل ہیں۔ مشہور عالمی شخصیات میں بھارت کے سابق اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی، کرسٹیانو رونالڈ کے اکاﺅنٹس سے بھی بلیو ٹک غائب ہوگیا ہے۔بلیک ٹک کے حامل عام صارفین بھی ایلون مسک کو اس فیصلے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اس سلسلے میں مزاحیہ پیغامات بھی ٹوئٹر پر ہی شیئر کیے جارہے ہیں۔