کراچی (نمائندہ خصوصی ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الفطر مسلمانوں کے لئے رمضان المبارک کی عبادات کا انعام ہے، عید سعید کی خوشیوں میں مستحق افراد کو بھی شریک کریں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس عید پر ون پلس ون فارمولہ پر عمل کا عہد کریں، ہر صاحب حیثیت شخص اپنے کسی رشتہ دار یا دوست کو پانے جیسا بننے میں مدد دے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے عزم کے ساتھ آنے بڑھنے کی کوشش کریں۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اس وطن نے ہمیں سب کچھ دیا ہے، نام، شہرت، عزت ، دولت سب اس پاک مٹی کی بدولت ہے، اس معاشی صورتحال کے پیش نظر وطن کو واپس لوٹانے کا وقت ہے، گورنر سندھ نے کہا کہ پورے رمضان المبارک میں سحری و اطفار کے دوران عوام سے ملنے کا مقصد ان کی دلجوئی تھا، انہیںیہ بتانا تھا کہ گورنر سندھ ان کے ساتھ کھڑا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں جس جگہ گیا لوگوں نے بے پناہ محبت دی، اس لئے فیصلہ کیا ہے عوام سے رشتہ نہیں توڑوں گا، آئےے ملک عہد کریں کہ اس عید پر خوشیان بانٹیں گے، اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں گے۔