کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے 30 ویں سحری بروہی چوک لیاری کی عوام کے ہمراہ کی۔ لیاری کے عوام کے درمیان آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، لیاری کے لوگوں کے بے پناہ مسائل ہیں جن کا حل ہونا ضروری ہے، لیاری کی عوام کے مسائل کے حل کے لئے کسی نے سنجیدہ کوشش نہیں کی۔گورنرسندھ نے کہا کہ لیاری میں کھیلوں خصوصاً فٹ بال میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ان کے اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ 50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت کی تیاریاں جاری ہیں، لیاری کے نوجوانوں کو اس پروگرام میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں ، تمام شہریوں سے کہتا ہوں سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر شہر کے لئے کام کریں، گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاﺅس کے گیٹ پر ایک گھنٹی نصب کی جارہی ہے ، عوام شدید ایمرجنسی کی صورت میں رات بارہ بجے سے صبح آٹھ بجے تک گھنٹی بجا کر اپنا مسئلہ بتا سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ صاحب اختیار اور صاحب ثروت لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں وہ بھی عوام میں جائیں، کیونکہ عوام حکمرانوں کو اپنے درمیان دیکھنا چاہتے ہیں، تاکہ انہیں مسائل بتا سکیں۔