کراچی (نمائندہ خصوصی)عید الفطر سے قبل بینکوں سے رقوم نکلوانے کے عمل میں تیزی آئی ہے تاہم کیش نکلوانے والے صارفین کہیں اے ٹی ایم کی سست روی سے پریشان ہیں تو کہیں اے ٹی ایم رقم سے خالی ہیں۔مختلف اے ٹی ایمز پر رقم نکلوانے کی درخواست پر معذرت کے پیغامات سامنے آ رہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ اکثر اے ٹی ایمز پر مشینز کا رقم نکالنے کا عمل بہت سست ہے۔شہریوں کا شکوہ ہے کہ بعض اے ٹی ایم رقوم سے خالی ہیں جبکہ مختلف اے ٹی ایمز پر رقم نکلوانے کی درخواست پر معذرت کے پیغامات سامنے آ رہے ہیں۔صارفین نے شکوہ کیا ہے کہ عید جیسے اہم مواقع پر اکثر اے ٹی ایم خراب ہوتے ہیں یا ان میں پیسے نہیں ہوتے، اس صورتِ حال سے عید کی 5 چھٹیوں میں مشکلات کا سامنا رہے گا۔ادھر اسٹیٹ بینک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکوں کو ہدایات دی ہیں کہ اپنے اے ٹی ایم فعال رکھیں، جن بینکوں کی شکایات ملیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔