اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی بداعمالیوں کی وجہ سے منہ پر بالٹی ڈال کر باہر نکلتا ہے،نالائق ٹولے عمران خان کی حکومت سے پہلے ملک پھلتا پھولتا جا رہا تھا،ہم نے دیوالیہ ہونے سے بچایا،پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ بیس ہزار ارب ڈالر کا قرض لے لیا، معیشت، فارن پالیسی کا جنازہ نکال دیا،عمران خان کی ناقص پالیسیو ں سے ملک میں مہنگائی ہوئی،4 سال ملک میں لو ٹ مار کا بازار گرم رہا،عمران خان کے دورمیں عوام نے جو بدحالی برداشت کی اس کو خوشحالی میں بدلنا ہے،نوجوانوں کو روز گار اور عوام کو سستی اشیائے خورونوش فراہم کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پریس کانفرنس کا مقصد عوام کے سامنے حقائق رکھنے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان آج بالٹی کے نیچے چھپ کر عدالت اور باہر نکلتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ چار سال ملک کے اوپر مسلط رہنے والا ٹولے کو عدم اعتماد کے زریعے نکالا گیا۔انہوںنے کہاکہ چار سال میں ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا گیا، کشمیر کا سودا کر دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ آج ڈھٹائی کے ساتھ کہتے ہیں عوام ہمارے ساتھ ہے۔انہوںنے کہاکہ جب پی ڈی ایم کی حکومت آئی تو کہا گیا کہ ملک دیوالیہ ہونے والا ہے لیکن اللہ کے فضل سے ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ انہوںنے کہاکہ اس نالائق ٹولے عمران خان کی حکومت سے پہلے یہ ملک پھلتا پھولتا جا رہا تھا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کی شرح تین اشاریہ آٹھ فیصد تھی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک میں چودہ ہزار میگاواٹ کے پروجیکٹ لگائے گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ بیس ہزار ارب ڈالر کا قرض لے لیا۔انہوںنے کہاکہ عمران ٹولے نے معیشت، فارن پالیسی کا جنازہ نکال دیا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی ختم ہو گئی تھی یہ دہشت گردوں سے مذاکرات کرتے رہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ آج یہ کہہ رہے ہیں مفت آٹا کیوں دیا جا رہا ہے،ان کے دور میں چینی عوام کو لائنوں میں لگوا کر دی جاتی تھی۔