کراچی (نمائندہ خصوصی) شہر میں آئندہ چند روز کے دوران تندوتیز ہواوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے جبکہ عید الفطر پر بھی کراچی مسلسل تیز ہواوں کی زد میں رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہواوں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ کسی وقت وفتار 50 تک بڑھ سکتی ہے۔ تیز ہواوں کی وجہ سے درجہ حرارت معتدل رہ سکتا ہے۔مضافاتی علاقوں سمیت چند ایک میں گرد آلود ہوائیں بھی ریکارڈ ہوسکتی ہیں، ہواں کی رفتار میں اضافہ بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے سبب ہے۔