لاہور ( نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب )جاوید اقبال اور بیس افسران کے خلاف احتساب عدالت میں جاری کارروائی روکنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائی کورٹ میں طیبہ گل کیس میں سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کےوکیل صفدر شاہین نے دلائل دئیے۔ جس کے بعد عدالت نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم جاری کردیا، جب کہ پولیس اور دیگر فورمز پر جاری کاروائیاں بھی روکنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے جاوید اقبال کی درخواستوں پرحکم امتناعی جاری کرتے ہوئے طیبہ گل اور فریقین کو نوٹس جاری کردیئے اور جواب طلب کرلیا۔