کراچی (بیورو رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر و وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی محکمہ آرکائیوز محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ ملک موجودہ معاشی صورتحال انتہائی ناگفتہ ہے معزز عدالت عوامی ترجمانی کو ترجیح دے انتخابات ضرور ہوں لیکن قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت میں ہونا قومی مفاد میں ہوگا ایک شخصں کی ضد کیوجہ سے انتخابات کا مختلف تاریخوں میں ہونے سے قومی مفاد متاثر ہوگا انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرادادوں کو مدنظر رکھنا ہوگا اداروں کے ٹکراؤ ملکی مفاد میں نہیں ہے دونوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا طارق حسن نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن کسی شخصں یا جماعت کی ضد و انا کے خاطر مختلف تاریخوں میں انتخابات کا کوئی جواز نظر نہیں آرہا ہے طارق حسن نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ عدالت قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مثبت فیصلے کرئے تاکہ عوام و قومی جماعتیں یکسوئی کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے سکیں طارق حسن نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین و جماعت اسلامی کے قائد سراج الحق کی ملاقات خوش آئند ہے انکی مثبت سوچ پر ہر جماعت عمل کرئے اور سیاسی اور قومی مفاد کے فیصلے باہمی مشاورت اور یکجہتی سے کرلئے جائیں جس سے ملک میں انتشار کی سیاست کا خاتمہ ہوگا.