کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان کسٹمز کے انفورسمنٹ سیل کے عملے نے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں واقع بولٹن مارکیٹ میں چھاپہ مارا ہے۔پاکستان کسٹمز نے اس کارروائی کے دوران بھاری مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔کسٹم حکام کے مطابق یہ کارروائی چیف کلیکٹر یعقوب اور ڈاکٹر عثمان باجوہ کی نگرانی میں کی گئی۔چھاپے اور تلاشی کے دوران بولٹن مارکیٹ کے گودام سے اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹس، شیشہ فلیورز، گٹکا اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔کسٹم حکام کی جانب سے برآمد ہونے والے اسمگل شدہ سامان کی مالیت 1 کروڑ 63 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔