لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری اسی ہفتے پوری کرے گی ،ساری قوم عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے ،پیسے بھی دینے ہوں گے الیکشن بھی ہوں گے اورانتظامات بھی ہوں ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک معاشی سیاسی آئینی اقتصادی اور عدالتی بحران کے نرغے میں آگیاہے ،اس ہفتے میں سپریم کورٹ کاہونے والا فیصلہ ملکی حالات کی سمت کافیصلہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کوپیسے ٹرانسفر کراکے رہے گا ،جوسپریم کورٹ کافیصلہ نہیں مانے گاوہ اپنے انجام کو پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ 90 دن گزرگئے ہیں نگران حکومتیں ختم ہوگئی ہیں ،سپریم کورٹ سارے ملک کوبحران سے نکالے گی ،وہ پارلیمنٹ جس میں ممبرہی نہیں آتے اور وہ 85 رکنی غیرقانونی کابینہ عدالت کاخاک مقابلہ کرے گی۔