لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسی پارلیمان اور حکومت جو لوگوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی قرار دادیں منظور کرے اس کا ہر ممبر عوام کا مجرم ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ وکلاءنے آج ایک بار پھر حکومتی ٹاٹوں کا منہ کالا کر کے یوم سیاہ منایا، حکومتی وکلاءکی یوم سیاہ منانے کی اپیل بری طرح ناکام ہوگئی ہے، ملک بھر میں وکلاءمعمول کے مطابق عدالتوں میں پیش ہوئے ۔اپنے ایک اور ٹوئٹ میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے خلاف مہم کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، جن جج صاحبان کو جونیئر کہا جا رہا ہے وہ پاکستان کے چند سب سے بڑے ججز ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ ان (ججز)کا علم، تجربہ، ہائی کورٹ میں ان کا رویہ اور کام ان کے میرٹ کی گواہی ہے، حکومت میڈیا میں اپنے ٹاٹوں کے ذریعے شروع کی گئی مہم بند کرے۔