اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) بجلی صارفین کیلئے ماہانہ ایف سی اے کی مد میں ایک پیسے سے بھی کم قیمت میں کمی ،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہ فروری کے ایف سی اے کی مد میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو فروری کے ایف سی اے کی مد میں ایک پیسے سے بھی کم فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ،سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا اتھارٹی نے 30 مارچ کو سماعت کی تھی معمولی کمی کا اطلاق صرف اپریل کے بلوں پر ہوگا،نوٹیفیکیشن کے مطابق کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین، 300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا تا ہم کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔