اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے سنیٹر محمد طلحہ محمود کو وزارت مذہبی امور کی اضافی ذمہ داری سونپ دی۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق قلم دان ملنے کے بعد نئے وزیر مذہبی امور محمد طلحہ محمود وزارت پہنچے اورسابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسموقع پر مفتی عبد الشکور کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کروائی گئی ۔ ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری، حج ونگ کے افسران اور عملہ سے ملاقات؛ حج انتظامات پر مختصر بریفنگ لی۔ وزیر مذہبی امور محمد طلحہ محمود نے کہاکہ حج ایک فرض عبادت؛ ضیوف الرحمان کیلئے سہولیات مہیا کرنا بڑی ذمہ داری اور دوہرا اجر ہے۔ وزیر مذہبی امور نے کہاکہ بہترین حج انتظامات کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔وزیر مذہبی امور نے کہاکہ عازمین حج کی آسانی کیلئے کم وقت میں زیادہ کام کرنا ہو گا۔