اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت نے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی ،سزاوں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا،سزاوں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواءاور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا،سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا،65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ، ان پر اطلاق ہو گا،60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ، ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا،18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا،صدر مملکت نے سزاوں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ۔