اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس میں اہم پیشرفت،کیس میں درخواست گزارکی جانب سے تیسرے گواہ کا بیان عدالت میں قلمبند کروانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے سابقہ قریبی ساتھی عون چوہدری کیس میں بطورگواہ شامل ہوں گے اور وہ اپنا بیان کل یا اپنی دستیابی پرعدالت میں قلم بند کروائیں گے۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کا کیس اسلام آباد کے سینئر سول جج نصرمِن اللہ کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔