خیبر ( نیٹ نیوز)جعلی پولیس اہلکار گرفتار، جعلی سروس کارڈ اور ایک لوڈ شدہ پستول برآمد۔ مزید تحقیقات کے لئے ایس پی انویسٹیگیشن خیبر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق تھانہ حدود جمرود علاقے شاکس میں شہریوں کے تعاون سے جعلی پولیس بن کر لوگوں کو بے وقوف اور زد قوف بناکر لوٹنے والے ملزم عطا اللہ ولد عطا الرحمن کو اے انچارج اتحاد خان نے خفیہ اطلاع پر گرفتار کر لیا۔ملزم کسی سنگین وارداتِ کی غرض سے موجود تھا جنہوں نے جعلی پولیس وردی پہن رکھی تھی جنکے قبضے سے ایک عدد لوڈ شدہ پستول بمعہ کارتوس برآمد کی گئی جبکہ تلاشی کے دوران جعلی پولیس سروس کارڈ بھی برآمد کیا گیا۔گرفتار ملزم کا تعلق علاقہ شاکس مستل خیل سے ہے ملزم ایکوا موٹر کار پر سرکاری نمبر پلیٹ ACJ049Police لگا کر علاقے میں موجود تھا۔ملزم کو گرفتار کرکے جمرود حوالات منتقل کر دیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے ڈی پی او خیبر نے دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مبینہ طور پرپولیس کہ ملوث ہونے پرایس پی انویسٹیگیشن خیبر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جو جلد اپنی رپورٹ ڈی پی او خیبر کو پیش کریگی ہے۔