کراچی( نیٹ نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے بطور وفاقی وزیر کرپشن، اور قریبی عزیزوں کو نوازنے کے ریکارڈ توڑ ڈالے ۔علی زیدی نے غیر ملکی ایجنٹس کے ذریعے دوشپ ٹینکرز کے سودے کرکے قریبی عزیزوں کو نوازا ذرائع کے مطابق علی زیدی نے سیکرٹری میری ٹائم رضوان احمد کو ریٹائرمنٹ کے 15 دن بعد پی این ایس سی کے بورڈ کا رکن بنایا
اس مہربانی کی وجہ رضوان احمد کی جانب سے 2013 پی ٹی آئی کی الیکشن میں خصوصی سپورٹ تھی جو بیوروکریٹ صاحب نے اضافی بیلٹ پیپرز کی شکل میں دی
رضوان احمد کو چئیرمین نیشنل شپنگ کارپوریشن کا اضافی چارج دیکر مبینہ طور پر قوانین سے ہٹ کر گاڑیوں تنخواہ، الاؤنسز سے بھی نوازا گیا
سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق علی زیدی اور رضوان احمد نے ملکر شپ ٹینکرز کے لئے یونان، اور عرب امارات کے مقابلے میں ڈیل کی۔دستاویزات کے مطابق علی زیدی نے قوانین سے ہٹ کر ڈیپ سی فشنگ کی بھی اجازت دی
ریکارڈ کے مطابق علی زیدی نے ناجائز اختیارات استعمال کرتے ہوئے مخصوص مفادات کی خاطر 12 چینی فشنگ ٹرالر کی امپورٹ کی اجازت دی جبکہ ڈیپ سی فشنگ پالیسی التوا کا شکار تھی سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے نارتھ ویسٹرن انڈسٹریل زون پورٹ قاسم میں فریٹ اسٹیشن کو انڈسٹریل کیٹیگری میں تبدیل کیا
دستاویزات کے مطابق علی زیدی نےاپنے دوست اور ٹریکرز پاکستان لمیٹڈ کےمالک علی جمیل کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی گاڑیوں کو ٹریکر سپلائی میں مدد دی اور اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا۔ اس معاملے میں وزارت دفاع کی ہدایات نظراندازکیں