لاہور(نمائندہ خصوصی )ملک میں سیاسی، معاشی اور آئینی بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیس مافیا نے قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا۔ایل پی جی اسوسی ایشن کے مطابق پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو بلاجواز اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد گھریلوں سیلنڈر 120 روپے اور کمرشل 450 روپے مہنگا ہوگیا۔سرکاری قیمت 229 روپے فی کلو کے بجائے ملک کے بڑے تمام شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 310 روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں 330 روپے جبکہ گلگت بلتستان میں 360 روپے میں فروخت جاری رہی۔