اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور کی نماز جنازہ جامعہ مسجد دارالاسلام جی سکس ٹو اسلام آباد میں ادا کی گئی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نماز جنازہ پڑھائی اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ میں سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی، سینٹ میں قائد ایوان سید یوسف رضا گیلانی، مسلم لیگ (ن) فیڈرل کیپٹل کے صدر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،ایم این اے علی وزیر، سینئر صحافی و اینکر سلیم صافی، جے یو آئی اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کے بعد میت ان کے آبائی علاقہ تاجبی خیل ایف آر لکی مروت روانہ کی گئی ۔