لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف اور جماعتِ اسلامی پاکستان کے مابین مذاکرات کا معاملہ ،چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر پاکستان تحریک انصاف نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ۔مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا جس کےم طابق پرویز خٹک، سینیٹر اعجاز احمد چودھری اور میاں محمود الرشید کمیٹی میں شامل ہیں ،تحریک انصاف کی تین رکنی کمیٹی ملک میں جاری سیاسی بحران کے حوالے سے جماعتِ اسلامی پاکستان سے مذاکرات کرے گی ۔