کراچی(کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں ہفتے کے روزسونے کی فی اونس قیمت31ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس قیمت 2034ڈالرزسے گھٹ کر2003ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے اثرات مقامی سطح پرگولڈ مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے اور فی تولہ سونے کی قیمت2600روپے کم ہو کر2لاکھ16ہزارروپے اوردس گرام سونے کی قیمت2229روپے کمی سے 1لاکھ85ہزار185 روپے کی سطح پر رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2570 روپے کی سطح پرمستحکم رہی۔