اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )ماہرفلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 20 اپریل کو عیدکا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 20 اپریل کو مکمل سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان اور بھارت میں نہیں کیا جاسکے گا، سورج گرہن کا آغاز صبح 6 بج کر 34 منٹ پر ہوگا اور اختتام دن 12کے قریب ہوگا۔ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہاکہ سورج گرہن کے دوران 9 بج کر 15 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی، 20 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاندکی عمر 9 گھنٹے 45 منٹ ہوگی۔ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 20 اپریل کو چاندکی عمر نظر آنے کے لیے بہت کم ہے، اس لیے عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔