اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) چین کی جانب سے 30 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر چین کے بینک نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض فراہم کیا ہے، یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک سے کمرشل قرض کے طور پر ملی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سے پہلے پاکستان کو دو قسطوں میں ایک ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔