راولپنڈی (نمائندہ خصوصی ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے عدلیہ کے مقابلے پر آ کر سول نافرمانی کی بنیاد رکھ دی ہے، عدالتی حکم کی نافرمانی، حکم عدولی بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سیاسی شطرنج کا کھیل شروع ہو جائے گا، حکومت کے نااہل بونے، چابی والے کھلونوں نے ملکی معاشی، سیاسی، اقتصادی عدالتی بنیادیں ہلا دی ہیں، حکومت کے سیاسی مہرے مات کھائیں گے اور عدلیہ جیتے گی۔حکومت نے عدلیہ کے مقابلے پرآکرسول نافرمانی کی بنیادرکھ دی ہے عدالتی حکم کی نافرمانی حکم عدولی بغاوت کے زمرے میں آتی ہے آج سے سیاسی شطرنج کاکھیل شروع ہوجائیگاحکومت کے نااہل بونے چابی کھلونوں نے ملکی معاشی سیاسی اقتصادی عدالتی بنیادیں ہلادی ہیں۔حکومت کے سیاسی مہرے مات کھائیں گے اورعدلیہ جیتے گی۔انہوںنے کہا کہ 8 ججز کے فیصلے کو نہ ماننا ملک میں انتشار، خلفشار اور فسطائیت کو دعوت دے گا، آصف زرداری، شہباز شریف کو نااہل کرا کر ہی دم لے گا، یہ 97 کو دہرانے کی ناکام سازش کرنے جا رہے ہیں، عدالتی بحران کو سنگین اور گھمبیر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بقا میں ہی ملک کی سلامتی ہے، حکومت کے فیصلے عدلیہ کی آزادی اور معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں، عدلیہ آئین، قانون کا جھنڈا بلند رکھے گی، مداخلت کی اجازت نہیں دے گی۔حکومت کے فیصلے عدلیہ کی آزادی اورمعاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں ،عدلیہ آئین قانون کاجھنڈابلندرکھے گی مداخلت کی اجازت نہیں دیگی۔نیب منی لانڈرنگ کے کیسزآئینی اورقانونی انجام کوپہنچیں گے اوورسیزکوووٹ کاحق ملے گاغریب کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔اتوارکوافطاری پر پریس کانفرنس کروں گا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نیب منی لانڈرنگ کے کیسز آئینی اور قانونی انجام کو پہنچیں گے، اوورسیز کو ووٹ کا حق ملے گا، غریب کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، اتوار کو افطاری پر پریس کانفرنس کروں گا۔