لاہور(نمائندہ خصوصی ) تین غیر ملکی ایئر لائنز کی جانب سے پاکستان کے لیے فضائی سروسز شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔غیر ملکی ایئر لائنز میں متحدہ عرب امارات، آذر بائیجان اور ایتھوپیا ایئر لائنز شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات، آذر بائیجان اور ایتھوپیا ایئر لائنز نے فضائی آپریشن کے لیے متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کیا ہے۔