اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم الیکشن پر سنجیدہ اور بامعنی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ امید ہے تمام ریاستی ادارے آئین پرعمل درآمدکےلئے کردار ادا کریں گے، بحران کا حل الیکشن ہے، ان کے پاس کوئی اور تجویز بھی ہے تو بتا دیں۔اسد عمر نے کہا کہ ہم الیکشن پرسنجیدہ اور بامعنی بات چیت کےلئے تیار ہیں۔