اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم کے مشیر اور پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پروسیجر بل پر پارلیمنٹ سرنڈر نہیں کرے گی۔ایک انٹرویوم یں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پارلیمنٹ سرنڈر تو نہیں کرے گی کیونکہ ایسے فیصلوں سے عوام میں تاثرخراب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عدالت دیکھے کیا اس طرف جاناچاہیے! پارلیمانی خودمختاری کوکمزورکیا جارہا ہے، ایسا کوئی انہیں کرنے نہیں دے گا۔پی پی رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ ان اداروں کے اصول بنا سکتی ہے، یہ نہ ہو ہم ایسے ڈیڈ اینڈ پر آجائیں جہاں آئینی راستے بند ہوں۔