کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلین کونسپٹ انفرٹیلٹی میڈیکل سنٹرکے سی ای او سید عامر سجاد نے کہا ہے کہ عورت کا ہرروپ خوب صورت ہے چاہے وہ ماں،بہن،بیٹی اور بیوی کا ہی کیوں نہ ہو۔لیکن سب سے مقدس رشتہ اور رتبہ ماں کا ہے۔انھوں نے یہ بات یوم خواتین کے حوالے سے آسٹریلین کونسپٹ انفرٹیلٹی میڈیکل سنٹرکراچی میں ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہی جس کی میزبانی معروف ٹی وی اینکر انیس راجہ نے کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ممتازتاجر رہنماء اور یمن کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اختیار بیگ اورکنزیومر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کوکب اقبال نے کہا کہ ماں بنے بغیر کوئی عورت خود کو مکمل نہیں سمجھتی۔ اور ACIMC کویہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں ہزاروں بے اولاد جوڑے صاحب اولاد ہوئے۔اللہ پاک نے اس ادارے کے بانی ڈاکٹر سجادحسین کے ہاتھ میں شفاء رکھی ہے۔ تقریب میں اپنے شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر متعدد خواتین کو یادگاری شیلڈز دی گئیں جن میں لیڈیذ فنڈ کی تارہ عذرہ داود،شیف شازیہ نور،ایس ایس پی شہلاقریشی،کرکٹرشبنم حیات،فٹنس ٹرینرنتالیہ،رداسعد،نتاشہ حسیب،فرحین حمدانی، آمنہ رسول،رابعہ وجیہ شیخ،کنول حشمت ملک،سیدہ رفیعہ مامجی،نیوز اینکرلیلی،شازیہ متین،شیریں زولفقار سمیت دیگر شامل ہیں۔اس موقع پر عمان کے قونصل جنرل انجنیئرسمیع عبدللہ سمیت شہر کی کاروباری ،سماجی اور سرکاری شخصیات بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا۔اور مہمانوں کو پرتکلف عصرانہ دیا گیا۔