کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور صحافیوں کا رشتہ اٹوٹ ہے،یہ رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا،صحافیوں کی پریشانیوں سے آگاہ ہیں،مہنگائی کی موجودہ لہرکو مدنظررکھتے ہوئے کراچی پریس کلب کی گرانٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیاجائے گااورکراچی پریس کلب کے نئے اراکین کے لئے بھی پلاٹس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہارا نہوںنے مقامی ہوٹل میں کراچی پریس کلب کی جانب سے دیئے جانے والے افطار عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں صدر پریس کلب سعید سربازی نے معزز مہمانوں کو خوش آمد ید کہتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب ہر دور میں مظلوموں کی آواز بنا ہے، ہماری گورننگ باڈی اپنے ممبرز کی فلاح و بہبود کے لئے انتھک کوشش کررہی ہے، صحافی کالونیوں سے لیکر ممبرز اور ان کے اہل خانہ کے لئے سہولیات اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ہم امید رکھتے ہیں کہ سندھ حکومت ہمارے تمام مسائل کو فوری حل کرنے کی کوشش کرے گی۔سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے دعوت افطار میں شرکت کرنے والے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب 1958 سے بحالی جمہوریت اور آزادی صحافت کے لئے تاریخی کردار ادا کررہا ہے ۔ صحافیوں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھانے اور مظلوموں کی دادرسی کے لئے ان کی آواز بننے کے مواقع فراہم کرتا ہے، آج کی تقریب میں ہم نے ان تمام شخصیات کو مدعو کیا ہے جو کسی نہ کسی صورت میں پریس کلب کے لئے معاون و مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ہم امید رکھتے ہیں کہ جس طرح صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی پریس کلب کی سالانہ گرانٹس میں اضافہ کا اعلان کیا ہے امید ہے ہمیں اس سال سندھ حکومت دوگنی گرانٹس جاری کرے گی۔کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد کی جانب سے حکومتی شخصیات ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے سینئر اراکین، کارپوریٹ اور سماجی شخصیات کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن،چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت ، سیکرٹری انفارمیشن سندھ ندیم الرحمن میمن، ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی محترمہ ارم تنویر، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ، ڈائریکٹر انفارمیشن یوسف کابورو ،حسن اصغرنقوی، ڈی جی ایل ڈی اے شبہہ الحسن ،قادر بخش کلمتی، نائب صدر کراچی پریس کلب مشتاق سہیل ،خزانچی احتشام سعید قریشی، جوائنٹ سیکرٹری محمد اسلم خان ، ممبر گورننگ باڈی شمس کیریو، ذوالفقار راجپر، محمد فاروق سمیع، رفیق بشیر، کلثوم جہاں، رمیز وہرہ، ایم ڈی امت پبلیکشنز علی حمزہ افغان،ایڈیٹر جنگ لندن ہمایوں عزیز، ریزیڈنٹ ایڈیٹر نئی بات مقصود یوسفی ، ایڈیٹربول نذیر لغاری ۔ سینئر صحافی،اینکرو براڈکاسٹر میاں طارق جاوید،ایڈیٹر اوصاف ابرار بختیار ، ایڈیٹر روزنامہ جسارت مظفر اعجاز ، ایڈیٹر دنیا احمد حسن، سینئر صحافی فاروق معین ، محترمہ رضیہ سلطانہ ، طاہر حسن خان، حنیف اکبر، امین یوسف، رفیق بھٹو ، عارف بلوچ ، نیوز ہیڈ اے آر وائی عماد یوسف، ڈائریکٹر نیوز سما حافظ طارق محمود ، ڈائریکٹر نیوز ڈان زاہد مظہر، ڈائریکٹر نیوز نیوز ون شہاب محمود خان، ڈائریکٹر نیوز کے ٹی این مصطفی جروار ،چیف نیوز آفیسر بول نیوز فیصل عزیز خان،بیورو چیف نیوز ون امتیاز خان فاران، بیورو چیف نیو ٹی وی اے ایچ خانزادہ ، بیورو چیف جی این این عمران احمد، بیورو چیف آن لائن عامر لطیف،براڈ کاسٹر ناجیہ اشعر ، ڈائریکٹر کمیونیکشن عادل مرتضی، نائب صدر کے یو جے محمد منصف، جنرل سیکرٹری نعمت خان، جوائنٹ سیکرٹری وکیل الرحمن ، چیف رپورٹر کے ٹی این وحید راجپر، عبد الرشید میمن، ایس ایم اشرف سمیت متعدد صحافی حضرات نے شرکت کی۔