اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی تباہی کے اثرات سے نکل رہا ہے،اپریل 2022 میں حکومت سنبھالی تو آئی ایم ایف پروگرام عمران حکومت کی وعدہ خلافی کی وجہ سے معطل تھا۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپریل 2022 میں ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان دیوالیہ ہونے کے دھانے پر تھا۔انہوںنے کہاکہ سابق حکومت نے جاتے جاتے خزانے کے لئے ناقابل برداشت فیول سبسڈی دی جس کی وجہ سے قوم کو 100 ارب روپے ماہانہ خسارہ برداشت کرنا پڑا۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ گزشتہ سال ہماری امپورٹس 80 ارب اور برآمدات 31 ارب ڈالر تھیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ سابقہ حکومت تاریخ کا سب سے بڑا 49 ارب ڈالر تجارتی خسارہ دے کر گئی۔انہوںنے کہاکہ سابقہ حکومت 17.5 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ دے کر گئی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چار سال میں ہر سال ریکارڈ بجٹ خسارہ ہوتا رہا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ فیڈرل، ٹریڈ اور کرنٹ اکاو¿نٹ خساروں سمیت ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے،شدید معاشی مشکلات کے باوجود ہم نے سیلاب کی صورتحال کا مقابلہ کیا، متاثرین کی مدد کی۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے چار سال میں تاریخی 20 ہزار ارب کا قرض واپس کرنے کے لئے اقدامات کئے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ کیا،ہم غریب خاندانوں کو مفت آٹا دے رہے ہیں تاکہ انہیں مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔