کراچی (نمائندہ خصوصی )گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے نیو کراچی صنعتی ایریا میں زمین بوس ہونے والی عمارت کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے فائر بریگیڈ کے زخمی ملازمین کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی طبی امداد میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ گورنرسندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایت کی کہ آگ پر قابو پانے کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔