اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شیخ مبارک جابر المبارک الحمد الصباح کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امیر کویت شیخ نواب الحمد الجابر الصباح اور سوگوار خاندان کے دیگر افراد سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔