اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے الیکشن کمیشن پر حکومت کے دباوکے بیان کو مسترد کر دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نہ ماضی میں حکومت کا دباوقبول کیا اور نہ اب کریں گے، صدر مملکت کے بیان پر افسوس ہوا اور ان کے اس بیان کی تردید کرتے ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صدرکے بھارتی الیکشن کمیشن سے متعلق بیان سے کمیشن اتفاق کرتا ہے، امید ہے بھارتی الیکشن کمیشن کی طرز پر پاکستان کے الیکشن کمیشن کو صاف شفاف الیکشن کےلئے مطلوبہ اختیارات حاصل ہوں گے۔