کراچی (نمائندہ خصوصی ) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کے لیے ٹکٹ سستے کرنے کا اعلان کردیا، 22 اور 23اپریل تک مسافر رعایتی اسکیم سے استفادہ کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی جانب سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد تک رعایت کا اعلان کردیا۔پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان عید کے 2 دن کے لیے کیا گیا ہے ترجمان پی آئی اے نے کہاکہ 22اور23اپریل تک مسافررعایتی اسکیم سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ کرایوں میں کمی کا مقصد مسافروں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے۔یاد رہے کہ پی آئی اے ہر سال عید پر عوام کی سہولت کےلیے تحفے کے طور پر کرایوں میں کمی کا اعلان کرتی ہے تاکہ شہری اپنے پیاروں سے ملنے کم کرایوں میں ایک شہر سے دوسرے شہر جاسکیں گے۔