کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے22 ویں رمضان کی دوسری سحری کے لئے واٹر پمپ چورنگی فیڈرل بی ایریا گئے وہاں موجود افراد نے گورنر سندھ کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر سندھ کی لوگوں سے بات چیت، ان کے مسائل معلوم کئے۔گورنرسندھ نے کہا کہ عام آدمی کے ساتھ مجھے دیکھ کر نہ جانے کیوں بعض حلقوں کو برا لگتا ہے، جب سے کچھ افراد نے سحری کے لئے عوام میں جانے پر اعتراض کیا ہے دو اور تین سحریاں شروع کردی ہیں اعتراض کرنے والوں کو اصل میں یہ ڈر ہے کہ عوام ان سے سوال شروع نہ کردیں ، میرا اس طرح سے عوام میں گھل مل جانا انہیں بالکل پسند نہیں مجھے ان کی پرواہ نہیں، عوام سے اپنا رشتہ کسی بھی صورت میں نہیں توڑوں گا۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ اور ایم ڈی واٹر بورڈ کو میری کوآرڈنیشن میں دینے کی پیش کش کا جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ عوام سے ملاقات کے لئے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جاتا رہوں گا کیونکہ عوام حکمرانوں کو اپنے درمیان دیکھنے کے خواہش مند ہیں عوام کو بھی معلوم ہے کہ سب مسائل فوراً حل نہیں ہوسکتے، عہد کیا ہے کہ متعلقہ اداروں تک عوام کے مسائل پہنچاتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد 50 ہزار نوجوانوں کو گورنر ہاﺅس میں آئی ٹی کی جدید ترین ٹریننگ دینے کی تیاریاں جاری ہیںاس ٹریننگ کے بعد وہ تین سے پانچ لاکھ ماہانہ کمانے کے قابل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاند رات کو مہندی اور چوڑیوں کا پروگرام ہر حال میں منعقد ہوگا ۔