خوشاب (نمائندہ خصوصی ) خوشاب میں ڈکیتی کی واردات کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہوتے ڈاکووں کو شہری نے اپنی کار کی ٹکر سے گرا دیا جس سے تینوں ڈاکو مارے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق خوشاب کے علاقے قائد آباد میں تین ڈاکو ایک کار سوار شخص سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاءچھین کر موٹر سائیکل پر فرار ہوئے تاہم شہری نے اپنی کار پر ڈاکووں کا تعاقب کیا اور امیر والا کے مقام پر ڈاکووں کی موٹرسائیکل کو اپنی کار سے زور دار ٹکر ماری جس سے تینوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔مقامی پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو جرائم میں ملوث تھے، ہلاک ہونے والے تین ڈاکووں میں سے دو سگے بھائی ہیں۔