کراچی( نمائندہ خصوصی ) کراچی ایئرپورٹ سے پشاور کیلئے جانے والی پرواز میں دوبارہ فنی خرابی پیدا ہوگئی 3بجکر 30منٹ پر فنی خرابی کے بعد مرمت کرکے دوبارہ اڑان بھرنے کیلئے رن وے پر جاکر جہاز میں پھر سے فنی خرابی پیدا ہوگئی مسافروں کو واپس لائونج کیلئے اتار دیا گیا نجی ایئرلائن فلائی جناح میں پشاور کیلئے سفر کرنے والے مسافر الطاف آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم نے آج مذکورہ ایئرلائن کے ذریعے سہ پہر ساڑھے تین بجے پشاور کیلئے روانہ ہونا تھا جس میں اڑان سے قبل رن وے پر فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی اور ہمیں جہاز سے اتار کر انتظار کا کہا گیا بعدازاں جہاز میں مرمت کا کام کیا گیا اور بتایا گیا کہ فنی خرابی دور کردی گئی شام افطار کے بعد قریبا” ساڑھے سات بجے دوبارہ مذکورہ بالا جہاز میں بٹھا دیا گیا اور جیسے ہی جہاز رن وے پر اڑان کیلئے پہنچا تو دوبارہ فنی خرابی پیدا ہونے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد ہمیں واپس جہاز سے اتا مر دیا گیا ہے اور اس وقت قریباً تمام مسافر ایئرپورٹ سے باہر آگئے ہیں