شورکوٹ کینٹ، کراچی ( رپورٹ :محمد ادیب )بزرگ صحافی وصدر پریس کلب شورکوٹ کینٹ میاں محمد طاہر مختصر علالت کے بعد انتقال فرما گئے . مرحوم کا نماز جنازہ چک نمبر 327 گ ب کے جنازہ گاہ میں ادا کردیا گیا ۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سول سوسائٹی میڈیا نمائندگان وکلاء حضرات سکیورٹی ادارے تاجر برادری ڈاکٹر حضرات نے شرکت کی مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم عرصہ 58 سال سے شعبہ صحافت سے منسلک رہے مرحوم نے سوگواران میں چار بیٹے تین بیٹیاں اور اہلیہ چھوڑے ہیں دریں اثناء نے پاکستان رپورٹرز فورم انٹر نیشنل کے صدر میاں طارق جاوید اور سیکرٹری جنرل انفاس کھوکھر نے
صدر پریس کلب شورکوٹ کینٹ میاں محمد طاہر کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد طاہر مرحوم کی شورکوٹ کے عوام اور صحافتی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے میاں طارق جاوید نے مزید کہا کہ میاں طاہر نے 55:سال قبل اس وقت صحافت شروع کی جب کوئی علاقہ میں صحافت سے واقف نہیں تھا انہوں نے کہا کہ شورکوٹ کینٹ اور دیگرشہروں میں صحافت اور صحافتی روایات کو ذندہ رکھنا میاں طاہر کا خاصہ تھا اج شورکوٹ کینٹ ۔شورکوٹ سٹی جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صحافت یتیم ہو گئی ہے صدر "پاکستان رپورٹرز فورم انٹر نیشنل "میاں طارق جاوید نے مرحوم میاں محمد طاہر انتقال پراہل خانہ اور شورکوٹ کینٹ کی صحافی برادری سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرما کر اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اوراہل خانہ کو صبرجمیل عطاء فرمائے آمین