کراچی ( نمائندہ خصوصی) کئی سال پہلے کی بات ہے ایم کیو ایم لندن کے کارکنان جو کچھ کیا کرتے تھے وہی آج پولیس کر رہی ہے فرق صرف اتنا ہے وہ سادہ لباس میں بھتہ طلب کرتے تھے یہ پولیس کی وردی پہن کر کرتے ہیں
سرجانی ٹاؤن میں چھت کی بھرائی کے دوران بھتہ نا دینے پر پولیس کا شہری پر تشدد شہری چیختا رہا مجھے پر تشدد نا کرو روزے کی حالت میں شہری پر بدترین تشدد کیا پولیس کا یہ اے ایس آئی کئی بار سسپینڈ بھی ہو چکا ہے مگر افسوس آج کل یہ ایس ایچ او سرجانی کا خاص بیٹر بنا ہوا ہے۔ اے ایس آئی نے شہری کا ہاتھ موڑ دیا،شہری نے ویڈیو موبائل میں محفوظ کر لی جبکہ شہری کا موبائل چھیننے کی بھی بہت کوشش کی یہ تو بھلا ہو علاقہ مکین کا جنہوں نے پولیس کو پکڑ لیا ورنہ نا یہ ویڈیو رہتی اور نا ہی سرجانی پولیس بے نقاب ہو پاتی ۔ سرجانی پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں نے جرائم کی سرپرستی کرتے ہوئے علاقائی عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے متاثرہ شہری نے پولیس حکام سے رشوت ستانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا